No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

رمضان المبارک

(0 Votes)

رمضان المبارک

نواں اسلامی مہینہ

رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے فیوض وبرکات کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ کہ یہ مسلمانوں کا مہینہ ہے۔ رسول خدا صلى الله عليه وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان بہت ہی با بر کت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب۰۷ درجہ عطا ہوتا ہے جوکوئی اپنے کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرے گا۔اس کی بہت بڑی جزا اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا۔

رمضان المبارک میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

اس ماہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتیں یعنی ۲۱، ۲۳، ۲۵، ۲۷ اور ۲۹ بہت اہم ہیں کیونکہ انہی میں ایک رات شب قدر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اس رات کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے۔

بخاری شریف کی حدیث مبارکہ کے مطابق رمضان کی ستائیسویں شب کو ہی قرآن کا نزول مکمل ہوا۔

حضور انور صلى الله عليه وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری امت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت الہیٰ بجا لائے تا کہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ تعالیٰ اس کے نامہءاعمال سے برائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے۔

رمضان المبارک کی عبادات اور ذکر

اس ماہ سورة واقعہ، سورة ماعون ،سورة اخلاص ، سورة کوثر، سورة مزمل اور سورة لہب پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں تاکہ رضا الہیٰ حاصل ہو۔استغفار کیا جائے اور درود پاک کا ورد کیا جائے۔

نبی پاک صلى الله عليه وسلم اور اللہ تعالیٰ کے مقرب بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جانے والی عبادات مقبول ہوں گیں۔

Bin Mohammed Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.